🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مظلوم کی بددعا مقبول ہوتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 870 ترقیم فقہی: -- 3110
-" اتقوا دعوة المظلوم، فإنها تحمل على الغمام، يقول الله جل جلاله: وعزتي وجلالي لأنصرنك ولو بعد حين".
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم کی بددعا سے بچو، کیونکہ اسے بادلوں پر اٹھا لیا جاتا ہے (‏‏‏‏یعنی فوراً قبول ہو جاتی ہے)۔ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں: میری عزت کی قسم اور میرے جلال کی قسم! میں تیری مدد ضرور کروں گا، اگرچہ کچھ وقت کے بعد کروں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3110]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 870

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 871 ترقیم فقہی: -- 3111
-" اتقوا دعوة المظلوم، فإنها تصعد إلى السماء كأنها شرار".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم کی بددعا سے بچو، یہ چنگاریوں کی طرح آسمان کی طرف اٹھتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3111]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 871

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 767 ترقیم فقہی: -- 3112
-" اتقوا دعوة المظلوم وإن كان كافرا، فإنه ليس دونها حجاب".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم، اگرچہ وہ کافر ہو، کی بدعا سے بچو، کیونکہ اس کے سامنے کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3112]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 767

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں