سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اولیا اللہ کی علامت
ترقیم الباني: 1733 ترقیم فقہی: -- 3139
-" أولياء الله الذين إذا رءوا ذكر الله".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے اولیاء وہ ہیں کہ جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آ جاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3139]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1733
ترقیم الباني: 1646 ترقیم فقہی: -- 3140
-" أولياء الله هم الذين يذكر الله لرؤيتهم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّـهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ» (۱۰-يونس:۶۲) ”خبردار! بیشک اللہ کے اولیا پر کوئی خوف نہ ہو گا اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے“ کے بارے میں فرمایا: ”اللہ کے اولیاء وہ لوگ ہیں، جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آ جاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3140]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1646