سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
بہترین لوگ اور بہترین اعمال
ترقیم الباني: 1836 ترقیم فقہی: -- 3146
-" خير العمل أن تفارق الدنيا ولسانك رطب من ذكر الله".
سیدنا عبداللہ بن بسر بازنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو بدو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ان میں سے ایک نے کہا: کون سے لوگ بہتر ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سعادت ( اور خوشخبری) ہے اس آدمی کے لیے جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھے ہوں۔“ دوسرے نے کہا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین عمل یہ ہے کہ جب تو دنیا سے رخصت ہو تو تیری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3146]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1836