🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اونٹ کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے مالک کی شکایت کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 485 ترقیم فقہی: -- 3187
-" ما لبعيرك يشكوك؟ زعم أنك سانيه حتى إذا كبر تريد أن تنحره (لا تنحروه واجعلوه في الإبل يكون معها) ".
منہال بن عمرو، سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میرا خیال ہے کہ جس کثرت سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، اتنا کسی نے نہیں دیکھا ہو گا، پھر انہوں نے بچے کا معاملہ، کھجور کے دو درختوں کا معاملہ اور اونٹ کا معاملہ ذکر کیا۔ اونٹ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرے اونٹ کو کیا ہوا؟ یہ شکایت کر رہا ہے کہ تم اسے سینچائی کے لیے رہٹ میں چلاتے رہے اور جب یہ بوڑھا ہو گیا تو تم اسے ذبح کرنا چاہتے ہو، اس کو ذبح نہ کرو اور اسے اونٹوں میں چھوڑ دو، ان کے ساتھ چلتا پھرتا رہے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3187]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 485

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں