🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اہل یمن کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1775 ترقیم فقہی: -- 3526
-" أهل اليمن أرق قلوبا وألين أفئدة وأنجع طاعة".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: یمنی لوگ انتہائی رحمدل اور نرم دل ہیں اور اطاعت و فرمانبراداری کے ذریعے سب سے زیادہ فلاح یاب ہونے والے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3526]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1775

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 527 ترقیم فقہی: -- 3527
-" قد أقبل أهل اليمن وهم أرق قلوبا منكم (قال أنس) : وهم أول من جاء بالمصافحة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب اہل یمن آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یمنی لوگ آ گئے ہیں، یہ تم سے زیادہ نرم دل والے ہیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مصافحہ کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3527]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 527

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3437 ترقیم فقہی: -- 3528
- (يطلُعُ عليكم أهلُ اليمن كأنّهم السّحاب، هم خيارُ من في الأرض. فقال رجلٌ من الأنصار: ولا نحنُ يا رسولَ الله؟! فسكت، قال: ولا نحن يا رسول الله؟! فسكت، قال: ولا نحن يا رسول الله؟! فقال في الثالثة كلمةً ضعيفةً: إلا أنتُم) .
محمد بن جبیر بن مطعم اپنے باپ سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شاہراہ مکہ پر بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یمن کے لوگ تمہارے پاس آئیں گے، گویا کہ وہ بادل ہیں، وہ (‏‏‏‏اہل) زمین میں سے بہترین لوگ ہیں۔ ایک انصاری آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ ہم سے بھی (‏‏‏‏بہتر) ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ اس نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم (‏‏‏‏سب سے بہتر) نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار کی۔ اس نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم (‏‏‏‏سب سے بہتر) نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری دفعہ پست آواز میں فرمایا: سوائے تمہارے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3528]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3437

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3369 ترقیم فقہی: -- 3529
- (لما نزلت: (إذا جاء نصر الله والفتح) ، قال: أتاكم أهل اليمن؛ هم أرق قلوباً، الإيمان يمان، الفقه يمان، الحكمة يمانية) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ‏‏‏‏ جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے گی۔ (‏‏‏‏سورئ نصر: ۱) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏تمہارے پاس اہل یمن آ گئے ہیں وہ نرم دل والے ہیں اور یمنی ایمان، یمنی فقہ اور یمنی حکمت و دانائی (‏‏‏‏بہترین چیزیں ہیں)۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3529]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3369

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں