سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
علامات قیامت پے در پے آنے والی ہوں گی
ترقیم الباني: 1762 ترقیم فقہی: -- 3608
-" الآيات خرزات منظومات في سلك، فإن يقطع السلك يتبع بعضها بعضا".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علامات قیامت تو ایک لڑی میں پروئے ہوئے منکوں کی طرح ہیں، اگر لڑی ٹوٹ جائے تو (منکے) لگاتار گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3608]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1762
ترقیم الباني: 3210 ترقیم فقہی: -- 3609
- (خروج الآيات بعضها على إثر بعض؛ يتتابعن كما تتابع الخَرَزُ في النظام) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جیسے لڑی (ٹوٹنے سے) اس کے منکے پے در پے گرنا شروع ہو جاتے ہیں، ایسے ہی علامات قیامت یکے بعد دیگرے تسلسل کے ساتھ نمودار ہوں گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3609]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3210