سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
قصہ امام مہدی
ترقیم الباني: 711 ترقیم فقہی: -- 3633
-" يخرج في آخر أمتي المهدي يسقيه الله الغيث وتخرج الأرض نباتها ويعطي المال صحاحا وتكثر الماشية وتعظم الأمة يعيش سبعا أو ثمانيا، يعني حجة".
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے آخری زمانے میں مہدی نکلے گا، اللہ تعالیٰ بارش نازل کرے گا، زمین کھیتیاں اگائے گی، وہ لوگوں کو بہترین مال عطا کریں گے، مویشی زیادہ ہو جائیں گے، امت کی تعداد بڑھ جائے گی اور وہ سات یا آٹھ سال تک زندہ رہے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3633]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 711
ترقیم الباني: 2236 ترقیم فقہی: -- 3634
-" ينزل عيسى بن مريم، فيقول أميرهم المهدي: تعال صل بنا، فيقول: لا إن بعضهم أمير بعض، تكرمة الله لهذه الأمة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اتریں گے تو مسلمانوں کے امیر مہدی انہیں کہیں گے: آئیں اور نماز پڑھائیں۔ وہ کہیں گے: نہیں، تم ہی ایک دوسرے کے امام و امیر بن سکتے ہو، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امت کی عزت و آبرو ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3634]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2236
ترقیم الباني: 2371 ترقیم فقہی: -- 3635
-" المهدي منا أهل البيت، يصلحه الله في ليلة".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہدی ہم یعنی اہل بیت سے ہو گا، اللہ تعالیٰ ایک رات میں اس کی اصلاح کر دے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3635]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2371
ترقیم الباني: 2293 ترقیم فقہی: -- 3636
-" منا الذي يصلي عيسى بن مريم خلفه".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پیچھے سیدنا عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) نماز پڑھیں گے وہ ہم (یعنی اہل بیت) میں سے ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3636]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2293
ترقیم الباني: 1529 ترقیم فقہی: -- 3637
-" لتملأن الأرض جورا وظلما، فإذا ملئت جورا وظلما، بعث الله رجلا مني، اسمه اسمي، فيملؤها قسطا وعدلا، كما ملئت جورا وظلما".
معاویہ بن قرہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین ظلم و ستم سے بھر جائے گی، جب ایسے ہو گا تو اللہ تعالیٰ ایک آدمی بھیجے گا، وہ میرا ہم نام ہو گا، وہ زمین میں ظلم و ستم کی جگہ پر عدل و انصاف عام کر دے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3637]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1529