🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کہاں تک پہنچے گی؟ بلآخر اسلام ہر گھر میں پہنچ جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2 ترقیم فقہی: -- 3678
-" إن الله زوى (أي جمع وضم) لي الأرض، فرأيت مشارقها ومغاربها وإن أمتي سيبلغ ملكها ما زوي لي منها". الحديث.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میرے لیے زمین کو سکیڑا اور میں نے اس کے مشارق و مغارب کو دیکھا۔ جتنی زمین میرے سامنے سکیڑ کر پیش کی گئی، وہاں تک میری امت کی بادشاہت پہنچے گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3678]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3 ترقیم فقہی: -- 3679
-" ليبلغن هذا الأمر ما بلغ الليل والنهار ولا يترك الله بيت مدر ولا وبر إلا أدخله الله هذا الدين بعز عزيز أو بذل ذليل عزا يعز الله به الإسلام وذلا يذل به الكفر".
سیدنا مقداد، سیدنا ابوثعلبہ، سیدنا تمیم داری اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دین وہاں تک پہنچے گا، جہاں تک رات اور دن کا سلسلہ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ کوئی شہری اور دیہاتی گھر نہیں چھوڑے گا، مگر اس میں عزیز کی عزت و آبرو کے ساتھ یا ذلیل کی توہین و ذلالت کے ساتھ دین کو پہنچا دیں گے، عزت وہ ہے جو اسلام کے ساتھ ملے اور ذلت وہ ہے جو کفرکے ساتھ ملے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3679]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں