سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
شراب کا نام تبدیل کر کے اسے حلال سمجھا جائے گا
ترقیم الباني: 89 ترقیم فقہی: -- 3691
-" إن أول ما يكفئ - يعني الإسلام - كما يكفأ الإناء - يعني الخمر -، فقيل: كيف يا رسول الله، وقد بين الله فيها ما بين؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يسمونها بغير اسمها".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلی چیز جسے اسلام سے نکال دیا جائے وہ شراب ہے (یعنی اس کے بارے میں اسلام کے حکم کی پروا نہیں کی جائے گی)۔“ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! یہ کیسے ہو گا؟ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے پوری وضاحت فرما دی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3691]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 89
ترقیم الباني: 90 ترقیم فقہی: -- 3692
-" ليستحلن طائفة من أمتي الخمر باسم يسمونها إياه، (وفي رواية) : يسمونها بغير اسمها".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ شراب کا نام تبدیل کر کے اسے جائز و حلال سمجھے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3692]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 90