سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
قیامت کے دن کی مقدار ظہر سے عصر کے وقت جتنی یا پچاس ہزار سال کے برابر؟
ترقیم الباني: 2456 ترقیم فقہی: -- 3763
-" يوم القيامة كقدر ما بين الظهر والعصر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظہر اور عصر کے درمیانے وقفے جتنا قیامت کا دن ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3763]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2456
ترقیم الباني: 2817 ترقیم فقہی: -- 3764
-" كيف بكم إذا جمعكم الله كما يجمع النبل في الكنانة خمسين ألف سنة، ثم لا ينظر الله إليكم؟!".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”جس دن سب لوگ ربّ العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔“ (سورۂ مطففین: ۶) اور فرمایا: ”تمہارا کیا بنے گا جب اللہ تعالیٰ تمہیں ترکش میں تیر جمع کرنے کی طرح پچاس ہزار سال کے لیے (میدان محشر میں) جع کرے گا اور پھر تمہاری طرف دیکھے گا بھی نہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3764]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2817