🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

صحابہ کے بعد والے مسلمانوں کا ایمان جزوی اعتبار سے سب سے پسندیدہ ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3215 ترقیم فقہی: -- 3876
- (أيُّ الخلق أعجبُ إيماناً؟ قالوا: الملائكة. قال: الملائكة كيف لا يؤمنون؟! قالوا: النبيون. قال: النبيون يوحى إليهم فكيف لا يؤمنون؟! قالوا: الصحابة. قال: الصحابة مع الأنبياء فكيف لا يؤمنون؟! ولكن أعجب الناس إيماناًً: قوم يجيئُون من بعد كم فيجدون كتاباً من الوحي؛ فيؤمنون به ويتَّبعونه، فهم أعجب الناس إيماناً- أو الخلق إيماناً-) .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون سی مخلوق کا ایمان (‏‏‏‏اعلیٰ و افضل ہونے میں) تعجب انگیز ہے؟ صحابہ نے کہا: فرشتوں کا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتوں (‏‏‏‏کو کیا ہے کہ وہ) ایمان نہ لائیں، (‏‏‏‏کیونکہ سارے حقائق ان کے سامنے ہوتے ہیں)۔ انہوں نے کہا: تو پھر انبیاء ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انبیاء کی طرف تو وحی کی جاتی ہے (‏‏‏‏جس کی وجہ سے ہر چیز ان پر عیاں ہو جاتی ہے) وہ ایمان کیوں نہ لائیں؟ انہوں نے کہا: تو پھر صحابہ ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صحابہ تو انبیاء کے ساتھ ہوتے ہیں، (‏‏‏‏ان کے لیے کوئی شق مبہم نہیں رہتی اس لیے) انہیں ایمان قبول کرنے میں کیا دقت ہے؟ دراصل ایمان کے لحاظ سے سب سے زیایہ تعجب انگیز لوگ وہ ہیں، جو تمہارے بعد آئیں گے، ان کے ہاں وحی کی صورت ایک کتاب ہو گی، لیکن وہ اس پر ایمان لائیں گے اور اس کی پیروی کریں، یہ لوگ ہیں جن کا ایمان قابل تعجب ہے، (‏‏‏‏یعنی کوئی معجزہ یا کوئی علامت دیکھے بغیر ہی مشرف بایمان ہو جائیں گے)۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3876]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3215

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں