سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
فرشتے کی تخلیق نور سے، انسان کی مٹی سے اور ابلیس کی آگ سے ہوئی
ترقیم الباني: 458 ترقیم فقہی: -- 3888
-" خلقت الملائكة من نور وخلق إبليس من نار السموم وخلق آدم عليه السلام مما قد وصف لكم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتوں کو نور سے، ابلیس کو جلا دینے والی آگ سے پیدا کیا گیا اور آدم علیہ السلام کی تخلیق اس چیز سے ہوئی جس کی وضاحت پہلے ہو چکی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3888]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 458
ترقیم الباني: 1858 ترقیم فقہی: -- 3889
-" دفن في الطينة التي خلق منها".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب ایک حبشی کو مدینہ (کے قبرستان) میں دفن کیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مٹی سے اس کو پیدا کیا گیا تھا، اس میں اس کو دفن کر دیا گیا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3889]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1858