🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

ابن آدم اللہ تعالیٰ کو کیسے عاجز کرے گا، حالانکہ . . .
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1099 ترقیم فقہی: -- 3908
-" يقول الله تعالى: يا ابن آدم! أنى تعجزني وقد خلقتك من مثل هذه، حتى إذا
سیدنا بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتیھلی میں تھوکا اور اس پر اپنی انگلی رکھی اور فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اے آدم کے بیٹے! تو مجھے کیسے بےبس کر سکتا ہے، میں نے تو تجھے اس قسم کے مادے سے پیدا کیا، حتیٰ کہ تجھے ٹھیک ٹھاک کیا اور پھر (‏‏‏‏درست اور) برابر بنایا۔ (‏‏‏‏جب تو بڑا ہوا تو) تو نے دو چادریں زیب تن کر لیں اور زمین میں خراماں خراماں چلنے لگا، پھر مال جمع کیا اور اسے اپنے پاس روکے رکھا، حتیٰ کہ تیرا سانس حلق تک پہنچ گیا اور تو نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اب میں صدقہ کرتا ہوں، لیکن اب کہاں ہے صدقہ کرنے کا وقت؟ ایک روایت میں حلق کی بجائے ہنسلی کی ہڈی کا ذکر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3908]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1099

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں