سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اہل جنت کا ہم بستری کرنا
ترقیم الباني: 367 ترقیم فقہی: -- 3943
-" إن الرجل ليصل في اليوم إلى مائة عذراء. يعني في الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا جنت میں ہمارا اپنی بیویوں سے تعلق قائم ہو گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی ایک دن میں ایک سو کنواری عورتوں سے صحبت کرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3943]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 367
ترقیم الباني: 3351 ترقیم فقہی: -- 3944
- (نعم- والذي نفسي بيده- دحماً دحماً؛ فإذا قام عنها رجعت مطهرة بكراً) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ سے پوچھا گیا کہ کیا ہم جنت میں (اپنی بیویوں یا حوروں سے) صحبت کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! پرزور اور پرجوش انداز میں۔ جب وہ اس سے فارغ ہو گا تو وہ پھر پاک اور کنواری ہو جائے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3944]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3351