سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
تلواریں جنت کی چابیاں ہیں
ترقیم الباني: 2672 ترقیم فقہی: -- 3946
-" إن السيوف مفاتيح الجنة".
ابوبکر بن ابوموسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ میں نے دشمنوں کے سامنے اپنے باپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک تلواریں جنت کی چابیاں ہیں۔“ ایک خستہ حال آدمی نے کہا: کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں؟۔ اس نے اپنی تلوار سونت لی، میان توڑ دی اور اپنے ساتھیوں کی طرف متوجہ ہو کر کہا: تم پر سلامتی ہو۔ پھر دشمن کی طرف لپکا اور جہاد کرتے کرتے شہید ہو گیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3946]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2672