سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
جہنم کی گہرائی
ترقیم الباني: 1612 ترقیم فقہی: -- 4000
-" إن الصخرة العظيمة لتلقى من شفير جهنم، فتهوي فيها سبعين عاما ما تفضي إلى قرارها".
سیدنا عتبہ بن عزوان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی بڑی چٹان جہنم میں اس کے کنارے سے گرائی جائے تو وہ اس کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ستر سال تک گرتی رہے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 4000]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1612
ترقیم الباني: 2165 ترقیم فقہی: -- 4001
-" لو أن حجرا يقذف به في جهنم، هوى سبعين خريفا قبل أن يبلغ قعرها".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر پتھر کو جہنم میں پھینک دیا جائے تو وہ اس کی آخری تہہ تک پہنچنے کے لیے ستر سال تک گرتا رہے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 4001]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2165