🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مقام محمود
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2370 ترقیم فقہی: -- 4036
-" يبعث الناس يوم القيامة، فأكون أنا وأمتي على تل، ويكسوني ربي حلة خضراء، ثم يؤذن لي، فأقول ما شاء الله أن أقول، فذاك المقام المحمود".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏لوگوں کو قیامت کے دن اٹھایا جائے گا، میں اور میری امت ایک ٹیلے پر ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ مجھے سبز رنگ کی پوشاک پہنائیں گے۔ پھر مجھے اجازت دی جائے گی اور میں کہوں گا جو اللہ تعالیٰ چاہیں گے، یہی مقام محمود ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السيرة النبوية وفيها الشمائل/حدیث: 4036]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2370

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2369 ترقیم فقہی: -- 4037
-" المقام المحمود: الشفاعة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شفاعت، مقام محمود ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السيرة النبوية وفيها الشمائل/حدیث: 4037]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2369

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2460 ترقیم فقہی: -- 4038
-" إن الشمس تدنو حتى يبلغ العرق نصف الأذن، فبيناهم كذلك استغاثوا بآدم فيقول: لست صاحب ذلك، ثم بموسى، فيقول كذلك، ثم محمد صلى الله عليه وسلم، فيشفع بين الخلق، فيمشي حتى يأخذ بحلقة الجنة، فيومئذ يبعثه الله مقاما محمودا، يحمده أهل الجمع كلهم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک سورج قریب ہو گا (‏‏‏‏ اور اتنا قریب ہو گا کہ اس کی حرارت کی وجہ سے) بہنے والا پسینہ آدمی کے کان کے نصف تک پہنچ جائے گا، وہ اسی حالت میں سیدنا آدم علیہ السلام کو مدد کے لیے پکاریں گے۔ وہ کہیں گے: میں اس کا اہل نہیں ہوں۔ پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو پکاریں گے، وہ بھی یہی جواب دیں گے۔ پھر جب وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آواز دیں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مخلوق کے لیے سفارش کریں گے، آپ چلیں گے اور جنت کے کڑے پکڑ لیں گے، اس دن اللہ تعالیٰ آپ کو مقام محمود پر اٹھائے گا، تمام لوگ آپ کی تعریف کریں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السيرة النبوية وفيها الشمائل/حدیث: 4038]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2460

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں