سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سال پہلے اپنی وفات کی پیش گوئی کر دی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کی مشروعیت
ترقیم الباني: 2497 ترقیم فقہی: -- 4066
-" يا معاذ! إنك عسى أن لا تلقاني بعد عامي هذا، [أ] ولعلك أن تمر بمسجدي [هذا أ] وقبري".
عاصم بن حمید سکونی سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو (یمن کی طرف) بھیجا تو وصیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ نکلے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سواری کے ساتھ چل رہے تھے۔ جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا: ”معاذ! شاید اس سال کے بعد تو مجھ سے ملاقات نہ کر سکے، لیکن ممکن ہے کہ تو میری مسجد یا میری قبر کے پاس سے گزرے۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کی وجہ سے گھبرا گئے اور رونا شروع کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاذ! نہ روؤ، بیشک رونا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ “ [سلسله احاديث صحيحه/السيرة النبوية وفيها الشمائل/حدیث: 4066]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2497