🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سقط کی دیت، دیت کون ادا کرے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1983 ترقیم فقہی: -- 4082
-" العقل على العصبة، وفي السقط غرة: عبد أو أمة".
سیدنا حمل بن نابغہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی دو بیویاں تھیں، (‏‏‏‏ایک کا نام) لحیانیہ اور (‏‏‏‏دوسری کا نام) معاویہ تھا، جو قبیلہ معاویہ بن زید سے تھی۔ وہ دونوں کہیں اکٹھی ہوئیں اور ایک دوسرے سے غیرت کھا گئیں، پس معاویہ نے پتھر اٹھایا اور لحیانیہ کو دے مارا، وہ حاملہ تھی، اسے پتھر لگا تو وہ مر گئی اور اس کا ناتمام بچہ ساقط ہو گیا۔ حمل بن مالک نے عمران بن عویمر سے کہا: میری بیوی کی دیت ادا کرو۔ دونوں اپنا جھگڑا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دیت (‏‏‏‏قاتل عورت کے) عصبہ پر ہے اور ناتمام بچے (‏‏‏‏کی دیت) ایک غلام یا لونڈی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4082]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1983

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں