🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


صاحب علم کو حقیر مت سمجھو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 129
لا تحقروا عبدا آتيته علما فاني لم احقره
”ایسے بندے کو حقیر مت سمجھو جسے میں نے علم عطا کر رکھا ہے کیونکہ میں نے اسے حقیر نہیں سمجھا (اسی لئے تو اسے علم عطا کیا ہے)۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 129]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن عدی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث اس سند کے ساتھ باطل ہے۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ موسیٰ بن عبیدہ (جو اس حدیث کا راوی ہے) سے روایت کرنا جائز نہیں۔
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 263/1]
امام سیوطی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 201/1]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ روایت اس سند کے ساتھ باطل ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 18] ، مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة المرفوعة 306/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں