🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


اللہ کے پڑوسی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 131
يقول الله عزوجل يوم القيامة اين جيراني فتقول الملائكة من هذا الذى ينبغي له ان يجاورك فيقول اين قراء القرآن وعمار المساجد
”روز قیامت اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ میرے پڑوسی کہاں ہیں؟ یہ سن کر فرشتے عرض کریں گے کہ (اے پروردگار!) ایسا کون ہے جو تیرا پڑوسی بن سکے؟ تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ قرآن کے قاری اور مساجد تعمیر کرنے والے کہاں ہیں؟ (یعنی یہ لوگ میرے پڑوسی ہیں)۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 131]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
حافظ عراقی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے، البتہ انہوں نے فرمایا ہے کہ یہ روایت موقوفاً شعب الایمان میں صحیح سند کے ساتھ موجود ہے۔ [تخريج أحاديث الاحياء 408/1] ، مزید دیکھئے: [كنز العمال 578/7] ، [جامع الأحاديث القدسية 8/1]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں