🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


محمد صلی اللہ علیہ وسلم دیدار الہیٰ سے شرفیاب ہوئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 210
ان الله اعطاني موسي الكلام و اعطاني الروية و فضلني بالمقام المحمود و الحوض المورود
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا اور مجھے اپنا دیدار نصیب فرمایا، مقام محمود عطا فرمایا اور حوض کوثر جس پر اہل ایمان آئیں گے عنایت فرمایا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 210]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے۔ [الموضوعات 290/1]
امام سیوطی رحمہ الله نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 250/1]
شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 3049]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں