مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
باب
حدیث نمبر: 588
ان الله لم يرض بحكم نبي ولا غيره فى الصدقات حتي حكم فيها هو فجزاها ثمانية اجزاء
”زکوٰۃ کے متعلق اللہ تعالیٰ نہ تو کسی نبی کے حکم پر راضی ہوا اور نہ کسی اور کے حکم پر حتیٰ کہ اس نے اس کے متعلق خود حکم فرمایا اور زکوٰۃ کے مصارف کو آٹھ حصول میں تقسیم کر دیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 588]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ضعيف أبوداؤد 357] ، [إرواء الغليل 859] ، شیخ عبدالرزاق مہدی حفظہ اللہ تعالیٰ نے اس روایت کے متعلق کہا ہے کہ اس کی سند میں عبدالرحمٰن بن زیاد الافریقی راوی ضعیف الحدیث ہے۔ [تفسير ابن كثير بتحقيق عبدالرزاق مهدي 399/3]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کے متعلق کہا ہے کہ یہ حافظے میں ضعیف ہے۔ [تقريب التهذيب 4309]
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ کچھ حثیت نہیں رکھتا۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔
امام ابن عدی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ اس کی عام احادیث کی متابعت نہیں کی گئی۔
امام حاکم رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ قوی نہیں ہے۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ ثقہ راویوں سے موضوع احادیث روایت کرتا ہے اور مدلس ہے۔ (اس کے متعلق مزید تفصیل کے لیے دیکھئے: [العلل 88/1] ، [الضعفاء 361] ، [الكامل 379/5] ، [المجروحين 50/2] )

الحكم على الحديث:
ضعيف