🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


بیت اللہ کو دیکھ کر دعا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 651
كان اذا رأى البيت رفع يديه ثم قال: اللهم زد هذا البيت تشريفا و تعظيما وتكريما ومهابة، وزد من شرفه وكرمه ممن حجه واعتمره تشريفا وتعظيما وتكريما وبرا
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ کو دیکھتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور یہ دعا کرتے «اللهم زد هذا البيت تشريفا و تعظيما وتكريما ومهابة، وزد من شرفه وكرمه ممن حجه واعتمره تشريفا وتعظيما وتكريما وبرا» ۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 651]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[مسند شافعي 339/1] ، [كتاب الامام 2/ 252]
امام شوکانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ ابن جریج کی حدیث میں ابن جریج اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان انقطاع ہے اور اس کی سند میں سعید بن سالم القداح راوی ہے اس میں مقال ہے۔ [نيل الاوطار 385/3]
اس روایت کو نقل کرنے کے بعد امام شافعی رحمہ الله بیان کرتے ہیں کہ بیت اللہ شریف کو دیکھتے وقت دونوں ہاتھ اٹھانے کے متعلق کچھ بھی ثابت نہیں۔
حافظ ابن حجر رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں محمد بن سعید مصلوب راوی کذاب ہے۔ [ تلخيص 526/2]
شیخ البانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت موضوع ہے۔ [ دفاع عن الحديث النبوي ص: 37]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں