🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


حق شفعہ رسی کھولنے کی مانند
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 887
لا شفعة لغائب ولا لصغير والشفعة كحل العقال
”غائب اور بچے کے لئے حق شفعہ نہیں اور شفعہ رسی کھولنے کی طرح ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 887]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ضعيف ابن ماجة 542] ، [إرواء الغليل 1542] ، [الضعيفة 4803] اس کی سند میں محمد بن عبدالرحمٰن سلمانی راوی انتہائی ضعیف ہے۔ [الكامل لابن عدي 2187/6] ، [تهذيب التهذيب 261/9]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو بہت زیادہ ضعیف کہا ہے۔ [تلخيص الحبير 125/3]
امام ابن عدی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [الكامل 177/6]
امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [تلخيض الحبير 56/3]
امام ابوزرعہ رحمہ الله نے اس منکر کہا ہے۔ [العلل 479/1]
امام بیہقی رحمہ الله نے کہا ہے کہ یہ روایت ثابت نہیں۔ [تلخيص الحبير 56/3]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں