🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


گانے والوں پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1130
اللهم اركسهما فى الفتنة اللهم دعهما فى النار
”(ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گانے کی آواز سنی تو فرمایا دیکھو یہ کیا ہے؟ اس پر میں اوپر چڑھا اور دیکھا تو معاویہ اور عمرو بن عاص گانا گا رہے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر یہ دعا فرمائی کہ) اے اللہ! انہیں فتنہ میں مبتلا کر دے اور انہیں آگ میں دھکا دے دے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1130]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام شوکانی رحمہ اللہ، امام ابن جوزی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے، اور اسے غیر صحیح کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 407] ، [الموضوعات 28/2] ، [اللآلي المصنوعة 390/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو منکر کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 6567]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں