مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
گلے میں تلوار لٹکانے والے کی نماز کی فضیلت
حدیث نمبر: 1158
صلاة الرجل متقلدا سيفه تفضل على صلاته غير متقلد سبعمائة ضعف
”گلے میں تلوار لٹکائے ہوئے آدمی کی نماز تلوار نہ لٹکائے ہوئے آدمی سے سات سو گنا زیادہ فضیلت والی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1158]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں۔ [الموضوعات 226/2]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 120]
امام شوکانی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں ضرار بن عمرو راوی متروک ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 208] ، [تنزيه الشريعة 214/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف