🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


اللہ کی راہ میں تکبیر کہنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1162
من كبر تكبيرة فى سبيل الله كانت صخرة فى ميزانه اثقل من السموات السبع
”جس نے اللہ کی راہ میں ایک تکبیر کہی تو وہ (روز قیامت) اس شخص کے میزان میں چٹان کی مانند ہو گی۔ جو ساتوں آسمانوں سے بھی وزنی ہو گی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1162]
تخریج الحدیث: { «لا أصل له» }:
امام ابوحاتم رحمہ اللہ، امام ابن حبان رحمہ اللہ اور امام شوکانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [الموضوعات لابن الجوزي 228/2] ، [اللآلي المصنوعة 115/2] ، [الفوائد المجموعة ص: 208]
ابن طاہر مقدسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں اسحاق بن ابراہیم طبری راوی کذاب ہے۔ [معرفة التذكرة ص: 230]

الحكم على الحديث:
لا أصل له
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں