🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


ظالموں کے معاون آگ کے کتے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1171
الجلاوزة والشرط وأعوان الظلمه كلاب النار
”بادشاہ کے سامنے تیزی دکھانے والے، فوج کے سپاہی اور ظالموں کے معاون آگ کے کتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام شوکانی رحمہ اللہ، امام سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں۔ [الفوائد المجموعة ص: 213] ، [اللآلي المصنوعة 157/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 185]
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں محمد بن مسلم طائفی راوی ہے جسے امام احمد رحمہ اللہ نے سخت ضعیف کہا ہے۔ [تنزيه الشريعة 275/2]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 3472]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں