مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا بیان
حدیث نمبر: 1276
لمن أنت قالت للمقتول شهيدا عثمان بن عفان
”(معراج کی رات ایک حور سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا) تم کس کے لیے ہو؟ اس نے کہا: شہادت کی موت حاصل کرنے والے عثمان بن عفان کے لیے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1276]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 286/1] ، [تنزيه الشريعة 425/1]
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 286/1] ، [تنزيه الشريعة 425/1]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 1277
انه كان يبغض عثمان فأبغضه الله
”(نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کی نماز جنازہ نہ پڑھائی تو صحابہ کے دریافت کرنے پر وجہ بتائی کہ) یہ شخص عثمان رضی اللہ عنہ سے نفرت کیا کرتا تھا اس لیے اللہ بھی اس سے نفرت کرتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1277]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1967] ، [ضعيف الجامع الصغير 2073] ، [ضعيف ترمذي 497/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1967] ، [ضعيف الجامع الصغير 2073] ، [ضعيف ترمذي 497/1]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 1278
ان عثمان ليتحول من منزل الي منزل فتبرق له الجنة
”عثمان رضی اللہ عنہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں تو جنت ان کے لیے چمک اٹھتی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1278]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 290/1] ۔ مزید دیکھئے: [ذخيره الحفاظ 5931] ، [تذكرة الموضوعات ص: 94] ، [تنزيه الشريعة 397/1]
امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 290/1] ۔ مزید دیکھئے: [ذخيره الحفاظ 5931] ، [تذكرة الموضوعات ص: 94] ، [تنزيه الشريعة 397/1]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 1279
أن النبى صلى الله عليه وسلم نهض الي عثمان فاعتنقه ثم قال أنت ولي فى الدنيا والأخرة
”نبی صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے عثمان رضی اللہ عنہ کو مضبوطی سے پکڑا، پھر فرمایا کہ تم دنیا و آخرت میں میرے دوست ہو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1279]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الفوائد المجموعة ص: 341]
[الفوائد المجموعة ص: 341]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 1280
لكل نبي خليل فى امته وان خليلي عثمان بن عفان
”ہر نبی کے لیے اس کی امت میں ایک خلیل (گہرا دوست) ہوتا ہے اور میرا خلیل عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1280]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں۔ [العلل المتناهية 204/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 4327]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں۔ [العلل المتناهية 204/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 4327]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 1281
ما فى الجنة شجرة الا مكتوب على كل ورقة منها... عثمان ذو النورين
”جنت کے درختوں کے ہر پتے پر (میرے نام کے ساتھ) عثمان ذوالنورین لکھا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن حبان رحمہ اللہ اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [كما في الفوائد المجموعة ص: 342]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [موضوعات لابن جوزي 337/1]