🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


امت محمدیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1349
انما حر جهنم على امتي كحر الحمام
”بلاشبہ میری امت پر جہنم کی گرمی حمام کی گرمی کی مانند ہو گی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1349]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[المقاصد الحسنة ص: 180] ، [كشف الخفاء 213/1] ، امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں محمد بن عمر الواقدی راوی سخت ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 653/10]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 709] ، [ضعيف الجامع 2057]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1350
الجنة محرمة على جميع الامم حتي ادخلها انا وامتي
”جنت تمام امتوں پر حرام رہے گی حتی کہ میں اور میری امت اس میں داخل ہو جائے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1350]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں خارجہ بن مصعب راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 60/10]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 241/3] ، [اللآلي المصنوعة 368/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1351
امتي امة مرحومة لا عذاب عليها عجل عقابها فى الدنيا الزلازل و الفتن
”میری امت، امت مرحومہ ہے، اس پر (آخرت میں)کوئی عذاب نہیں (بلکہ) انہیں دنیا میں زلزلوں اور فتنوں (وغیرہ) کی صورت میں ہی سزا دی جاتی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1351]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
حافظ عراقی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [المغنی عن حمل الأسفار 3805]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 92]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں