🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

موزوں پر مسح کرنا (ثابت ہے)۔
فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے (اپنے والد) عمر رضی اللہ عنہ سے اس کی بابت پوچھا تو انھوں نے کہا ہاں۔ جب تمہیں سعد رضی اللہ عنہ کوئی روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کریں تو پھر اس کی بابت (تصدیق کرنے کے لیے) کسی دوسرے سے نہ پوچھا کرو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 153]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 154]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا عمرو ابن امیہ رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے عمامہ اور دونوں موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 155]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں