🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

جب موزوں کو وضو کر کے پہنا ہو (تو پھر دوبارہ پیر دھونے کے لیے نہ اتارے۔
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا تو میں نے (وضو کے وقت) چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں موزوں کو اتار ڈالوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کو رہنے دو، میں نے ان کو (پیروں کی) طہارت کی حالت میں پہنا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر مسح کیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 156]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں