الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
जुमा के बारे में
1. “ जुमा की नमाज़ का फ़र्ज़ होना ”
2. “ जुमा के दिन ख़ुश्बू लगाना सुन्नत है ”
3. “ जुमा की नमाज़ की फ़ज़ीलत ”
4. “ जुमा की नमाज़ के लिए तेल लगाना सुन्नत है ”
5. “ जुमा के दिन सबसे अच्छे कपड़े पहने ”
6. “ जुमा के दिन मिस्वाक करना सुन्नत है ”
7. “ जुमा के दिन फ़ज्र की नमाज़ में क्या पढ़ा जाए ”
8. “ जुमा की गांवों और शहरों दोनों में अनुमति है ”
9. “ जिसे जुमा के लिए आना ज़रूरी नहीं, क्या उस पर ग़ुस्ल जुमा वाजिब है ? ”
10. “ जुमा की नमाज़ के लिए कितनी दूर से आना चाहिए और किस किस पर वाजिब है ”
11. “ यदि जुमा के दिन गर्मी हो तो क्या करें ? ”
12. “ जुमा के दिन पैदल चलने के बारे में ”
13. “ कोई भी मुसलमान जुमा के दिन अपने भाई को उठाकर उसकी जगह पर न बैठे ”
14. “ जुमा की अज़ान के बारे में ”
15. “ जुमा के दिन एक मुअज़्ज़न का होना बहतर है ”
16. “ इमाम मिम्बर पर हो और अज़ान सुने तो उसे अज़ान का जवाब देना चाहिए ”
17. “ ख़ुत्बा मिम्बर पर देना चाहिए ”
18. “ ख़ुत्बा खड़े होकर पढ़ना चाहिए ”
19. “ जो व्यक्ति ख़ुत्बे में अल्लाह की तारीफ़ के बाद “ अम्मा बाद ” « أمَّا بَعدُ » कहता है तो वह सुन्नत के अनुसार कहता है ”
20. “ जब इमाम किसी व्यक्ति को ख़ुत्बे के बीच आते हुए देखे, तो उसे दो रकअत नमाज़ पढ़ने का हुक्म दे ”
21. “ जुमे के दिन ख़ुत्बे में बारिश के लिए दुआ मांगना ”
22. “ जुमे के दिन जब इमाम ख़ुत्बा दे रहा हो तो चुप रहना चाहिए ”
23. “ जुमे के दिन वह घड़ी जिस में दुआ स्वीकार की जाती है वह कितनी देर रहती है ”
24. “ यदि जुमे की नमाज़ में लोग इमाम को छोड़ कर भाग जाएं ”
25. “ जुमे की नमाज़ के बाद और पहले नफ़िल नमाज़ पढ़ना ”

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جمعہ کا بیان
जुमा के बारे में
جو شخص خطبے میں بعد ثنا کے امابعد کہے (تو وہ سنت کے موافق کرتا ہے)۔
“ जो व्यक्ति ख़ुत्बे में अल्लाह की तारीफ़ के बाद “ अम्मा बाद ” « أمَّا بَعدُ » कहता है तो वह सुन्नत के अनुसार कहता है ”
حدیث نمبر: 515
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عمرو بن تغلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ مال یا کوئی چیز لائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو تقسیم کر دیا۔ کچھ لوگوں کو دیا اور کچھ لوگوں کو نہیں دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر ملی کہ جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں دیا وہ ناخوش ہو گئے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا: امابعد! اللہ کی قسم میں کسی کو دیتا ہوں اور کسی کو چھوڑ دیتا ہوں حالانکہ جس کو چھوڑ دیتا ہوں وہ میرے نزدیک اس سے کہ جس کو دیتا ہوں زیادہ پسند ہوتا ہے لیکن میں کچھ لوگوں کو اس لیے دیتا ہوں کہ ان کے دلوں میں بے چینی اور گھبراہٹ دیکھتا ہوں۔ (اور جنہیں میں نہیں دیتا ہوں) ان لوگوں کو میں اس سیر چشمی اور بھلائی کے حوالے کر دیتا ہوں جو اللہ نے ان کے دلوں میں پیدا کی ہے، انھیں لوگوں میں عمرو بن تغلب (رضی اللہ عنہ) بھی ہیں۔ (عمرو بن تغلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) اللہ کی قسم! میں نہیں چاہتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس کلمہ کے عوض مجھے سرخ اونٹ بھی ملیں۔
حدیث نمبر: 516
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات کو نماز کے بعد کھڑے ہو گئے اور تشہد پڑھا اور اللہ کی حمد بیان کی جیسا کہ اس کے لائق ہے پھر فرمایا امابعد!۔
حدیث نمبر: 517
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ (ایک روز) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور وہ آخری مجلس تھی جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بڑی چادر اپنے شانوں پر ڈالے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرمبارک مٹیالے رنگ کی ایک پٹی سے باندھ لیا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! میرے قریب آ جاؤ۔ چنانچہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہو گئے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امابعد! پس یہ قبیلہ انصار کم ہوتے جائیں گے اور دوسرے لوگ بڑھتے جائیں گے لہٰذا جو شخص امت میں سے کسی چیز کا مالک ہو اور وہ اختیار رکھتا ہو کہ اس کے ذریعے کسی کو ضرر یا کسی کو فائدہ پہنچ سکتا ہو تو اس کو چاہیے کہ ان (یعنی انصار) میں سے نیکوکار کی (نیکی) کو قبول کرے اور ان میں خطاکار (کی خطا) سے تجاوز کرے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.