🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

جس شخص کا آخری کلام لا الہٰ الا اللہ ہو، اس کے متعلق کیا کہا گیا ہے؟
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس ایک آنے والا میرے پروردگار کے پاس سے آیا اور اس نے مجھے خبر دی یا یہ فرمایا: مجھے بشارت دی کہ جو شخص میری امت میں سے اس حال میں مرے گا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو وہ جنت میں ہو گا۔ میں نے عرض کی اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ چوری کی ہو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ زنا کیا ہو اگرچہ چوری کی ہو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 633]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس حال میں مر جائے کہ وہ اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہو تو وہ دوزخ میں داخل ہو گا۔ میں (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما) کہتا ہوں کہ جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 634]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں