مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جو شخص یہودی کے جنازے کے لیے کھڑا ہو گیا۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے سامنے سے ایک جنازہ گزرا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے۔ ہم نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! یہ تو یہودی کا جنازہ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جایا کرو۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 667]