مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حج و عمرہ دونوں میں رمل کرنا۔
امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رمل سے کیا مطلب تھا، بات صرف یہ تھی کہ ہم نے مشرکوں کو اپنا زور دکھایا تھا اور (اب) اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کر دیا۔ پھر کہا کہ جس کام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے ہم نہیں چاہتے کہ اس کو ترک کر دیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 813]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے ان دونوں یمانی رکنوں کا چھونا خواہ سخت حالات ہوں یا نرم (غرض کسی حال) میں ترک نہیں کیا جب سے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کو چھوتے ہوئے دیکھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 814]