مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جس شخص نے مکہ میں آتے ہی کعبہ کا طواف کیا قبل اس کے کہ اپنے مکان میں جائے۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ سب سے پہلا کام جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں آتے ہی کیا یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر طواف کیا پھر صرف طواف کرنے سے کوئی عمرہ نہیں ہوا تھا۔ پھر امیرالمؤمنین ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما نے بھی اسی طرح حج کیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 817]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی طواف کے بارے میں حدیث ابھی گزری ہے (دیکھئیے باب: مکہ آ کر پہلے طواف میں حجراسود کو بوسہ دینا اور تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے۔۔۔) یہاں اس روایت میں اتنا زیادہ کہا کہ طواف کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے پھر صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرتے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 818]