الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
कुछ भेंट करने के बारे में

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
ہبہ کے بیان میں
कुछ भेंट करने के बारे में
تحفہ قبول کرنا مسنون ہے۔
حدیث نمبر: 1155
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ان کی خالہ ام حفید نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پنیر، گھی اور ساہنا (ایک جانور) تحفہ میں بھیجا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پنیر اور گھی کھا لیا اور ساہنے کو نفرت کے ساتھ چھوڑ دیا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ مگر وہ (ساہنا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کھایا گیا۔ اگر وہ حرام ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کس طرح کھایا جا سکتا تھا؟
حدیث نمبر: 1156
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی کھانے کی چیز لائی جاتی تھی تو اس کے بارے میں دریافت فرماتے تھے: یہ ہدیہ ہے یا صدقہ؟ اگر کہا جاتا کہ یہ صدقہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرماتے: تم کھا لو اور خود نہ کھاتے اور اگر کہا جاتا کہ یہ ہدیہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنا ہاتھ بڑھاتے اور ان کے ساتھ خود بھی کھاتے۔
حدیث نمبر: 1157
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گوشت لایا گیا اور بیان کیا گیا کہ یہ بریرہ (رضی اللہ عنہا) کو صدقہ میں ملا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.