🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مشرکوں کو تحفہ دینا درست ہے۔
سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں میری ماں میرے پاس آئی اور وہ مشرکہ تھیں۔ (میں نے نہ اس کو گھر آنے دیا اور نہ اس کا تحفہ قبول کیا)۔ اس کے بعد میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ دریافت کیا۔ میں نے یہ بھی کہا کہ میری ماں محبت سے میرے پاس آئی ہے تو کیا میں اپنی ماں کے ساتھ اچھا سلوک کروں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں تم اپنی ماں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1169]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں