الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
گواہی کے بیان میں
गवाही के बारे में
جھوٹی گواہی کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 1176
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو بڑے بڑے گناہوں کی اطلاع نہ دوں؟ صحابہ نے عرض کی جی ہاں یا رسول اللہ! (ضرور بتائیے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔ والدین کی نافرمانی کرنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تکیہ لگائے ہوئے تھے، مگر اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا: آگاہ رہو جھوٹی گواہی دینا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم باربار یہی فرماتے رہے یہاں تک کہ ہم لوگوں نے (دل میں) کہا کاش! آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو جائیں۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.