🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اے پیغمبر! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں، اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے یا عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں“۔ (سورۃ آل عمران: 128)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سرمبارک احد کے دن زخمی ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بھلا وہ قوم کیسے فلاح پائے گی جس نے اپنے پیغمبر کو زخمی کیا تو یہ آیت اتری اے پیغمبر! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں۔ (سورۃ آل عمران: 128) [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1621]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں آخری رکعت میں رکوع کے بعد یوں دعا کرتے تھے اے اللہ! فلاں اور فلاں اور فلاں پر لعنت فرما۔ اس وقت اللہ نے یہ آیت اتاری: اے پیغمبر! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں، اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے یا عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں۔ (سورۃ آل عمران: 128) [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1622]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں