🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

غزوہ خندق کا بیان، اسی کا نام غزوہ احزاب ہے۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم خندق کے دن (غزوہ خندق) زمین کھود رہے تھے کہ اتفاقاً ایک زمین سخت نکل آئی۔ سب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا کر عرض کی یا رسول اللہ! ایک بہت سخت زمین خندق میں درپیش آ گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں خود آ کر اسے دور کر دیتا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ سے پتھر بندھے ہوئے تھے۔ تین روز تک ہم بھوکے پیاسے ہی رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آ کر زمین پر کدال ماری۔ کدال مارتے ہی وہ زمین نرم ہو گئی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1626]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احزاب کے دن فرمایا: اب ہم کافروں پر چڑھائی کریں گے اور وہ ہم پر چڑھائی نہ کر سکیں گے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1627]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ اکیلا ہے، جس نے اپنی فوج (مسلمانوں) کو غالب کیا اور اپنے بندے (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کی مدد فرمائی اور کفار کو اس اکیلے نے مغلوب کیا، اللہ کے بعد کوئی چیز نہیں (یعنی سب کو فنا ہے اور صرف اللہ ہی الاول والاخر ذات ہے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1628]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں