🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اللہ تعالیٰ کے قول ”اللہ کا شریک کسی کو مت بناؤ! حالانکہ تم جانتے ہو“ (سورۃ البقرہ: 22)۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: یہ کہ تو کسی کو اللہ کا شریک بنائے حالانکہ اس (اللہ) نے تجھے پیدا کیا ہے۔ میں نے کہا بیشک یہ بڑا گناہ ہے۔ میں نے پوچھا پھر اس کے بعد کون سا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کرنا کہ اس کو کھلانا پڑے گا۔ (یہیں سے فیملی پلاننگ کا رد ہوتا ہے) میں نے پوچھا پھر اس کے بعد کون سا گناہ؟ فرمایا: اپنے پڑوسی کی بیوی سے بدکاری کرنا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1713]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں