مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
نگاہ (نظر) لگ جانے سے دم کرنا (جائز ہے)۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو حکم دیا یا (آپ نے اس طرح بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) حکم فرمایا: ”نظر بد کا دم کیا جائے (تو جائز ہے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1974]
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مکان میں ایک لڑکی کے چہرہ پر کچھ نشان پڑے ہوئے دیکھے تو فرمایا: ”اس لڑکی کو دم کراؤ کیونکہ اس کو نظر بد ہو گئی ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1975]