مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اس تمنا کا بیان جو مکروہ ہے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنتا کہ موت کی تمنا مت کرو تو میں (اس کی یعنی موت کی) تمنا کرتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2210]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے کیونکہ اگر وہ نیکوکار ہے تو امید ہے کہ اس کی نیکیاں زیادہ ہو جائیں گی اور جو بدکار ہے تو امید ہے کہ وہ ان سے باز آ جائے اور توبہ کر لے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2211]