🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. باب الصداق
حق مہر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 891
وعن عائشة رضي الله عنها: أن عمرة بنت الجون تعوذت من رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حين أدخلت عليه،‏‏‏‏ (تعني لما تزوجها) فقال: «‏‏‏‏لقد عذت بمعاذ» ‏‏‏‏ فطلقها وأمر أسامة فمتعها بثلاثة أثواب. أخرجه ابن ماجه وفي إسناده راو متروك. وأصل القصة في الصحيح من حديث أبي أسيد الساعدي.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عمرہ بنت الجون نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس وقت اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کی جب اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (خلوت میں) داخل کیا گیا یعنی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے نکاح کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تو نے ٹھیک پناہ دینے والے کی پناہ طلب کی ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے طلاق دیدی اور اسامہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ”اس کو فائدے کے طور پر تین کپڑے دے دو۔“ اسے ابن ماجہ نے روایت کی ہے۔ اس کی سند میں متروک راوی ہے۔ اس کا اصل قصہ صحیح بخاری میں ابواسید ساعدی سے مروی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 891]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «عَمْرَةَ بِنْتَ الْجَوْنِ» عمرہ بنت جون نے – «تَعَوَّذَتْ» پناہ مانگی – «مِنْ رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «حِينَ» جب – «أُدْخِلَتْ عَلَيْهِ» وہ آپ کے پاس لائی گئی – «تَعْنِي» (سیدہ عائشہ) مراد لیتی ہیں – «لَمَّا تَزَوَّجَهَا» جب آپ نے اس سے نکاح کیا – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «لَقَدْ عُذْتِ» یقیناً تو نے پناہ مانگی – «بِمَعَاذٍ» پناہ دینے والے کی – «فَطَلَّقَهَا» پھر آپ نے اسے طلاق دے دی – «وَأَمَرَ أُسَامَةَ» اور اسامہ کو حکم دیا – «فَمَتَّعَهَا» تو انہوں نے اسے متعہ (طلاق کا تحفہ) دیا – «بِثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ» تین کپڑے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «ابْنُ مَاجَهْ» ابن ماجہ نے – «وَفِي إِسْنَادِهِ» اور اس کی سند میں – «رَاوٍ مَتْرُوكٌ» ایک متروک راوی ہے۔ – «وَأَصْلُ الْقِصَّةِ» اور اس واقعے کی اصل – «فِي الصَّحِيحِ» صحیح (بخاری) میں ہے – «مِنْ حَدِيثِ» حدیث سے – «أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ» ابو اسید ساعدی کی۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عمرہ بنت جون جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس (رخصت کر کے) لائی گئی (یعنی جب آپ نے اس سے نکاح کیا) تو اس نے آپ سے پناہ مانگی، آپ نے فرمایا: ”تو نے اس ذات کی پناہ مانگی ہے جس کی پناہ مانگی جاتی ہے۔“ پھر آپ نے اسے طلاق دے دی اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اسے تین کپڑے بطور متعہ (تحفہ) دیے۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ایک متروک راوی ہے۔ اور اس واقعے کی اصل صحیح (بخاری) میں سیدنا ابو اسید ساعدی رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موجود ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 891]
تخریج الحدیث: « [موضوع] أخرجه ابن ماجه، الطلاق، باب متعة الطلاق، حديث:2037.* عبيد بن القاسم متروك، كذبه ابن معين، واتهمه أبوداود بالوضع (تقريب)، وحديث البخاري، الطلاق، حديث:5254 هو الصحيح، وحديث أبي أسيد الساعدي: أخرجه البخاري، الطلاق، حديث:5255 وانظر، حديث:924.»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں