الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب الزهد والورع
دنیا سے بے رغبتی اور پرہیزگاری کا بیان
حدیث نمبر: 1276
وعن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «الصمت حكمة وقليل فاعله» . أخرجه البيهقي في الشعب بسند ضعيف وصحح أنه موقوف من قول لقمان الحکيم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” خاموشی حکمت و دانائی ہے لیکن اس پر عمل پیرا ہونے والے تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔“ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور صحیح بات یہ ہے کہ یہ لقمان حکیم کا قول ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1276]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الصَّمْتُ» خاموشی – «حِكْمَةٌ» دانائی ہے – «وَقَلِيلٌ فَاعِلُهُ» اور اس پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْبَيْهَقِيُّ» بیہقی نے – «فِي الشُّعَبِ» شعب (الایمان) میں – «بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ» ضعیف سند کے ساتھ – «وَصَحَّحَ» اور صحیح قرار دیا – «أَنَّهُ مَوْقُوفٌ» کہ یہ موقوف ہے – «مِنْ قَوْلِ» قول سے – «لُقْمَانَ الْحَكِيمِ» لقمان حکیم کے۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خاموشی دانائی ہے اور اس پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں۔“ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور انہوں نے اس بات کو صحیح قرار دیا ہے کہ یہ لقمان حکیم کا قول (ہونے کی وجہ سے) موقوف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1276]
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خاموشی دانائی ہے اور اس پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں۔“ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور انہوں نے اس بات کو صحیح قرار دیا ہے کہ یہ لقمان حکیم کا قول (ہونے کی وجہ سے) موقوف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1276]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي في شعب الإيمان:4 /264، حدث:5027 وقال: "غلط في هذا عثمان بن سعيد (الكاتب) هذا والصحيح رواية ثابت " عثمان الكاتب ضعيف (تقريب) وله طريق آخر ضعيف جدًا عند القضاعي في مسند الشهاب، حديث:241، وقول لقمان حكيم: أخرجه البيهقي في شعب الإيمان، حديث:5026، وابن حبان في روضة العقلاء، ص:41 وهوصحيح عن أنس.»
الحكم على الحديث:
ضعيف