🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

تقدیر کے بارے میں کلام کرنے والے، بندہ اپنے رب کو نہیں آزما سکتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 73
قَالَ ابْنُ طَاؤُوْسٍ: وَالْمُتَکَلِّمَانِ فِی الْقَدْرِ یَقُوْلَانِ بِغَیْرِ عِلْمٍ، اَلْکَلَامُ فِی الْقَدْرِ، قَالَ: وَلِقَی اِبْلِیْسُ عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ، فَقَالَ لَہٗ: اَلَیْسَ قَدْ عَلِمْتَ اَنَّہٗ لَا یُصِیْبُكَ اِلَّا مَا قُدِّرَ عَلَیْكَ، فَارِقْ بِذُرْوَۃِ الْجَبَلِ فَتَرْدٰی مِنْہٗ، فَانْظُرْ اَتَعِیْشُ اَمْ لَا؟ فَقَالَ عِیْسٰی: اِنَّ اللّٰہَ یَقُوْلُ: اِنَّ الْعَبْدَ لَا یَنْبَغِی اَنْ یُّجَرِّبَنِیْ، وَمَا شِئْتُ فَعَلْتُ.
ابن طاؤس رحمہ الله نے فرمایا: تقدیر کے بارے میں کلام کرنے والے علم کے بغیر کلام کرتے ہیں، تقدیر کے بارے میں کلام، انہوں نے کہا: ابلیس، عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے ملا تو اس نے انہیں کہا: کیا تمہیں یہ معلوم نہیں کہ وہی ہو گا جو تمہارے مقدر میں لکھا ہے، پہاڑ کی چوٹی پر جاؤ اور وہاں سے گر جاؤ اور پھر دیکھو کہ تم زندہ رہتے ہو یا نہیں؟ تو عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: اللہ فرماتا ہے: بندے کے لیے مناسب نہیں کہ وہ مجھے آزمائے، میں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «المطالب العاليه: 10/3، اسناده صحيح»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 74
اَخْبَرَنَا وَقَالَ الزُّہْرِیُّ: لَقِیَ اِبْلِیْسُ عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ، فَذَکَرَ مِثلَہٗ، وَقَالَ: قَالَ عِیْسَی لَہٗ: اِنَّ الْعَبْدَ لَا یَبْتَلِی رَبَّہٗ، وَلٰکِنَّ اللّٰہَ یَبْتَلِی عَبْدَہٗ، فَخَصَمَہٗ.
زہری رحمہ الله نے بیان کیا، ابلیس، عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے ملا، پس اس نے اسی مثل ذکر کیا، اور بیان کیا، عیسیٰ علیہ السلام نے اسے کہا: بندہ اپنے رب کو نہیں آزما سکتا، لیکن اللہ اپنے بندے کو آزما سکتا ہے، پس انہوں نے اس سے بحث و مباحثہ کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 74]
تخریج الحدیث: «المطالب العاليه: 81/3 . اسناده صحيح»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں