مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اللہ کی قسم اٹھانے والے کا بیان
حدیث نمبر: 564
وَبِهَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلًا يَسْرِقُ، فَقَالَ لَهُ: أَسْرَقْتَ؟ قَالَ: لَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، فَقَالَ عِيسَى: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَكَذَّبْتُ الْبَصَرَ".
اسی سند سے ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نے ایک آدمی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو اسے فرمایا: کیا تم نے چوری کی ہے؟ اس نے کہا: نہیں، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: میں اللہ پر ایمان لاتا ہوں اور نظر کو جھوٹا کہتا ہوں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفضائل/حدیث: 564]
تخریج الحدیث: «بخاري، احاديث الانبياء، رقم: 3444 . مسلم، كتاب الفضائل، باب فضائل عيسيٰ عليه السلام، رقم: 2368 . سنن نسائي، رقم: 5427 . سنن ابن ماجه، رقم: 2102 . مسند احمد: 383/2 .»